ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی کپتانی پر شعیب ملک کا بیان بھی سامنے آگیا 

ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی کپتانی پر شعیب ملک کا بیان بھی سامنے آگیا 
ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی کپتانی پر شعیب ملک کا بیان بھی سامنے آگیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک نے بابر اعظم کی کپتانی کی دل کھول کر تعریف کردی ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی میں بہتری آئی ہے اور ان کی بہترین بات یہ ہے کہ وہ اپنی کپتانی کا پریشر اپنی بلے بازی پر نہیں آنے دیتے ۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے گزرتے وقت کے ساتھ بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ ورلڈ کپ میں اچھے فیصلے کر رہے ہیں ۔ حسن علی کی پرفارمنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی ایک دو میچوں میں پرفارم نہیں کر پاتا تو اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے ،حسن علی مقابلہ کرنے والا کھلاڑی ہے اور وہ آنے والے میچوں میں عمدہ پرفارمنس کے ساتھ واپسی کرے گا ۔