تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف، ایف بی آر نے بڑا اقدام اٹھا لیا
جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیڈر ل بیور و آف ریونیو(ایف بی آر ) کی جانب سے پاکستان میں تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف سامنے آنے کے بعد تمباکو سیکٹر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کر دیاگیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان ٹوبیکو کمپنی جہلم سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا آغاز کیا گیاہے جس کی افتتاحی تقریب میں وزیر خزانہ شوکت ترین نےخصوصی شرکت کی ۔نئے سسٹم کے نفاذ سے مارکیٹ میں ٹیکس کی مہر والے سگریٹس ہی فروخت ہو سکیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہناتھا کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے ٹیکس چوری سے ہونے والے نقصان سے بچا جا سکے گا جبکہ ٹریک اینڈ ٹریس نظام سے ٹوبیکو سیکٹر کو دستاویزی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔