وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کردہ 100 گھروں کے منصوبے پر کام کرنے والے عملے کے 3 افراد کو اغوا کرلیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کردہ 100 گھروں کے منصوبے پر کام کرنے والے عملے کے ...
وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کردہ 100 گھروں کے منصوبے پر کام کرنے والے عملے کے 3 افراد کو اغوا کرلیا گیا

  

ٹانک (ویب ڈیسک) ٹانک میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کردہ 100 گھروں کے منصوبے پر کام کرنے والا عملہ اغوا کرلیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ضلع ٹانک وقار احمد خان کے مطابق نواحی علاقہ کوڑ قلعہ میں وزیراعظم ہاؤسنگ سوسائٹی کے سپروائزر، جنرل منیجر اور اکاؤنٹنٹ کو ٹانک آتے ہوئے ٹانک وانا مرکزی شاہراہ سے اغوا کیا گیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ مغویوں میں اسحاق شاہ، حسن اور نوید شامل ہیں جبکہ مغویوں کے زیر استعمال گاڑی چیسن کچ گاؤں کے قریب سے برآمد کرلی گئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق  ان کا کہنا تھاکہ عملے کی بازیابی  کیلئے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک کے نواحی علاقہ کوڑ قلعہ میں سیلاب متاثرین کیلئے 100 گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -ٹانک -