پنجاب کے وزراء پارلیمانی سیکرٹریز، پروٹوکول کیلئے 76نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری

    پنجاب کے وزراء پارلیمانی سیکرٹریز، پروٹوکول کیلئے 76نئی گاڑیاں خریدنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) پنجاب کے وزرا، پارلیمانی سیکرٹریز اور پروٹوکول ڈیوٹیز کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب سب کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے 76 نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی گئی، صوبائی کابینہ، پارلیمانی سیکرٹریز و دیگر کے لئے 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے جاری کرنے کا حکم دیا گیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور کی جانب سے نئی گاڑیاں خریدنے کی سمری پنجاب کابینہ کو بھجوائی گئی تھی۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ صوبائی کابینہ و پارلیمانی سیکرٹریز کے لئے 29 گرینڈی اور ٹیوٹا کرولا گاڑیاں خریدی جائیں گی، گاڑیوں کی خریداری پر 22 کروڑ 1لاکھ 39ہزار روپے خرچ ہوں گے۔اسی طرح پروٹوکول کے لئے 15 گاڑیاں خریدی جائیں گی، جس کیلئے 9کروڑ 96لاکھ 15ہزار روپے جاری ہوں گے، پروٹوکول ڈیوٹیز اور ایس سی او ڈیوٹیز کیلئے 2 فارچونرز کی خریداری پر 3کروڑ 61لاکھ خرچ ہوں گے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزراء_  کی حفاظت کیلئے پروٹوکول کیلئے 30 سنگل کیبن ڈالے خریدے جائیں گے، گاڑیوں کی خریداری پر20 کروڑ 90 لاکھ خرچ ہوں گے جبکہ گاڑیوں کی خریداری پر ٹیکسز کی مد میں 1 کروڑ 74 لاکھ 95 ہزار خرچ ہوں گے اور گاڑیوں کی تزئین و ا?رائش کیلئے 3 کروڑ روپے الگ سے رکھے جائیں گے۔

نئی گاڑیاں 

مزید :

صفحہ اول -