ٹریبونل تبدیلی کیس؛ہم تو یہاں اجنبی ہیں،شعیب شاہین  کا الیکشن کمیشن سے شکوہ

ٹریبونل تبدیلی کیس؛ہم تو یہاں اجنبی ہیں،شعیب شاہین  کا الیکشن کمیشن سے شکوہ
ٹریبونل تبدیلی کیس؛ہم تو یہاں اجنبی ہیں،شعیب شاہین  کا الیکشن کمیشن سے شکوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کیلئے لیگی ایم این ایز کی درخواستوں پر سماعت کے دوران شعیب شاہین نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم تو یہاں اجنبی ہیں،ممبر بلوچستان نے شعیب شاہین سے استفسار کیا  کہ آپ کیسے اجنبی ہیں؟

سما ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کیلئے الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے ایم این ایز کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،شعیب شاہین نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم تو یہاں اجنبی ہیں،ممبر بلوچستان نے شعیب شاہین سے استفسار کیا  کہ آپ کیسے اجنبی ہیں؟شعیب شاہین نے کہاکہ ہمارے ساتھ جو ناانصافیاں کی گئیں ان کی بات کررہا ہوں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن آئین و قانون کے تحت کام کرتا رہے گا، چاہے کوئی ہمیں گالیاں دے، آئین و قانون پر عمل کریں گے،شعیب شاہین نے کہاکہ ہم نے آج تک گالی نہیں دی، چیف الیکشن کمشنر نے کہایہ بات آپ اپنے ساتھیوں سے پوچھیں،وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ انصاف کے نظام کیلئے ہم اجنبی ہیں،ممبر کے پی نے استفسار کیا کہ جو حق میں فیصلہ دے وہ انصاف اور باقی ناانصافی کرتے ہیں۔