رمضان شوگر مل ریفرنس، وزیراعظم اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا

رمضان شوگر مل ریفرنس، وزیراعظم اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ...
رمضان شوگر مل ریفرنس، وزیراعظم اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان شوگر مل ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا۔

سما ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت ہوئی،وزیراعظم اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا،شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئے نیب قانون کے تحت احتساب عدالت کا ریفرنس پر سماعت کااختیار نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرے،عدالت نے درخواست پر نیب سے 11اکتوبر تک جواب طلب کرلیا،عدالت نے شہبازشریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ،وزیراعظم کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔