کراچی: عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانیوالے 5 مسافر گرفتار

کراچی: عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانیوالے 5 مسافر گرفتار
کراچی: عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانیوالے 5 مسافر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے امیگریشن نے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانے والے 5 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دو مختلف کارروائیوں میں کراچی سے گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفرکرنے کے الزام میں 8 مسافروں کو گرفتار کیا۔
ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے 5 مسافرگرفتار کئے گئے۔ 
ترجمان کے مطابق ملزمان بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جارہے تھے، ملزمان کو مزیدقانونی کارروائی کے لئے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ 
ایف آئی اے حکام کے مطابق دوسری کارروائی میں جعلی دستاویزات پرسفرکرنے والے 3 مسافرگرفتار کئے گئے جو سٹڈی ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا ہے۔