موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، بلاول بھٹو بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب میں کھل کر بول پڑے

موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، بلاول بھٹو بلوچستان ہائیکورٹ بار ...
 موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، بلاول بھٹو بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب میں کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا،  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب  میں کھل کر بول پڑے ۔

کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئینی عدالت میں بیٹھیں یا جسٹس منصورعلی شاہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں، آئینی ترمیم سے متعلق میں موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، میرا نہیں آپ کا ایجنڈا کسی خاص شخصیت کے لیے ہو سکتا ہے۔ آمر کے کالے قانون کو کسی جج میں ہمت نہیں تھی کہ غیر آئینی کہے، ہم آگ اور خون کے دریا سے گزر کر جدوجہد کر کے یہاں پہنچے ہیں، 1973ء کے آئین کی بحالی شہید بے نظیر بھٹو کی سیاسی زندگی کی جدوجہد تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئینی ترمیم سے متعلق میں موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، جسٹس منصور علی شاہ کے لیے بڑا احترام ہے، اگر آئین کہے کہ آئینی عدالت ہو گی تو آپ مانیں گے، عدالت کا کام آئین اور قانون پر عمل درآمد کرانا ہے۔میرا نہیں آپ کا ایجنڈا کسی خاص شخصیت کے لیے ہو سکتا ہے، مجھے معلوم ہے کہ ملک میں انصاف ملنا کتنا مشکل ہے۔ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ان 2 ججوں میں کوئی بھی آ کر آئینی عدالت میں بیٹھے، عدالت نے مشرف کو اجازت دی کہ سو بسم اللّٰہ، جو آئین میں ترمیم کرنا ہے وہ کر لیں، پورے پاکستان میں یہ مسائل ہیں، 50 سال بعد ہمیں انصاف ملا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ غلطی مجھ سے ہوئی، میں وکیل نہیں ہوں، آپ کسی وزیرِ اعظم کو نکالیں اور ہم چوں تک نہ کر سکیں، کہا گیا کہ ریاست ہو گی ماں کی جیسی پھر ریاست باپ کی طرح ہو گئی، ریاست کے باپ کی طرح ہونے میں سب سے زیادہ ہاتھ افتخار چوہدری کا تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 1973ء کے آئین کو مثیاقِ جمہوریت کے ذریعے بحال کیا، شہید بے نظیر بھٹو سکھر کی 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی میں قید تھیں، ہم سیاسی لوگ اس وقت ظلم بھگت رہے تھے۔ میرے والد نے کسی سزا کے بغیر قید بھگتی، یہی عدالت کا نظام تھا، کہاں مکمل انصاف تھا؟ پھر بعد میں تمام کیسز میں وہ باعزت بری ہوئے، آج بہت برے حالات ہیں مگر پہلے تو اس سے بھی برا حال تھا۔