حکومتی سسٹم چلنے مگر کچھ چہروں کی تبدیلی کی پیشگوئی، عمران خان کامستقبل کیا ہے؟ منظور وسان کا بڑا دعویٰ

حکومتی سسٹم چلنے مگر کچھ چہروں کی تبدیلی کی پیشگوئی، عمران خان کامستقبل کیا ...
حکومتی سسٹم چلنے مگر کچھ چہروں کی تبدیلی کی پیشگوئی، عمران خان کامستقبل کیا ہے؟ منظور وسان کا بڑا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ  بانی پی ٹی آئی کچھ عرصے مزیدجیل میں رہیں گے ،وہ  اسلام آباد اور مری کی ٹھنڈی ہواؤں میں پھنس چکے ہیں۔وہ وسان ہاؤس کراچی میں گفتگو کر رہے تھے ۔

منظور وسان  نے  عمران خان کے جیل سے باہر آنے یا نہ آنے سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ  عمران خان اسلام آباد اور مری کی ٹھنڈی ہواؤں میں پھنس چکے ہیں۔  مجھے محسوس ہورہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کچھ عرصے مزیدجیل میں رہیں گے۔ وہ احتجاج کروا کر اپنے لیے ریلیف لینا چاہتے ہیں، مگر ریلیف دینے والے بھی بڑے پکے ہیں، وہ  دباؤمیں نہیں آئیں گے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے نے بڑھکیں مارکر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ حکومتی سسٹم چلے گا، مگر چہرے تبدیل ہوں گے۔ شہباز شریف سمجھ دار آدمی ہیں، موجودہ حالات میں اگر کچھ کمال دکھاگئے توبچ جائیں گے۔