ناقص وکالت کے باعث ہم آبی مذاکرات میں کامیاب نہ ہو سکے،آفتاب لودھی

ناقص وکالت کے باعث ہم آبی مذاکرات میں کامیاب نہ ہو سکے،آفتاب لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ِ انقلا ب پروفیسرآفتاب لودھی نے کہا ہے کہ ناقص وکالت کے سبب ہم آبی مذاکرات میں کامیابی حاصل نہ کر سکے۔گزشتہ روز ڈیم سازی کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پختہ قانونی دلائل کے بغیر آبی تنازع کی جنگ نہیں لڑی جاسکتی اور ڈیم نہ ہونیکی وجہ سے پاکستان واٹر کمیشن میں اس سے پہلے بھی کشن گنگا اور باگلیہار ڈیم پر کیس ہار چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیلا اور منگلا کے بعد کوئی بھی بڑا ڈیم نہیں بنایا جس کی وجہ سے پانی کی بڑی مقدار سمندر برد ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل پاکستانی دریاؤں پر ڈیم سازی کر رہا ہے۔

اور ہمارے وکیل منطق و دلیل کی جنگ میں کوئی خاطر خواہ کام نہ کر سکے ۔ پروفیسرآفتاب لودھی نے کہا کہ کشمیر کی طرح پانی کا مسئلہ بھی نیو کلئیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے اورڈیم سازی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔
آفتاب لودھی