ترقی و خوشحالی کیلئے تاجروں کے مسائل حل کرنا ہوں گے،جاسم ڈار

  ترقی و خوشحالی کیلئے تاجروں کے مسائل حل کرنا ہوں گے،جاسم ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) معیشت کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملک میں امن اور استحکام انتہائی ضروری ہے۔ تاجر برادری کے مسائل حل کئے بغیر ملک میں خوشحالی اور ترقی کا سویرا طلوع نہیں ہوسکتا۔ مہنگائی، غربت، بے روزگاری کے خاتمے کیلئے حکومت تاجر کمیونٹی کے ساتھ ملکر مشاورت اور حکمت عملی کے ساتھ اقدامات اور پالیسیز بنائے ان خیالات کا اظہار تاجر تنظیم پی سی بی سی کے پیٹرن چیف جاسم ڈار، چیئرمین حاجی فداحسین، صدر گل محمد مرزا، چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو، نائب صدر نعمت اللہ جان، جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی، سینئر وائس چیئرمین جاوید آفریدی،میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا