سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی 

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورورپورٹ) چارسدہ پولیس کارکردگی بہتر بنانے کے لئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے لگے۔ بیشتر کاروائیاں کئی سال قبل وائرل ہونیو الے تصاویر پر کی گئی۔وائرل ہونے والے تصاویر میں ممنوع بور کے اسلحہ کو دیکھایاگیا ہے جبکہ پولیس  کاروائی کے دوران گرفتار ہونے والے نوجوان کے ساتھ بارہ بور نوع والا اسلحہ دیکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کی ہدایت پر مختلف پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایسے تصاویر جس میں اسلحہ کی نمائش کی گئی ہو پر کاروائی شروع کرنے کی ہدایت جاری کی تھی جس پر آج تک پولیس سٹیشن بٹگرام،عمر زئی،سرو،نستہ اور پولیس اسٹیشن شبقدر کے ایس ایچ اوز نے صرف ایک ایک کاروائی کرکے ڈی پی او کی احکامات کی بجاآوری فرمائی ہے۔ پولیس کی جانب سے کاروائیوں کے دوران اب تک متعدد افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے۔بعض نوجوانوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایم 16اور کلاشنکوف جیسے ممنوع بور کے اسلحہ کی نمائش کی گئی تھی لیکن جبکہ پولیس کی جانب سے ان نوجوانوں کے خلاف جب کاروائی عمل میں لائی گئی ہے تو پولیس نے گرفتاری کے دوران ان کیساتھ بار بور یا دیگر غیر ممنوع بور کا اسلحہ ظاہر کرکے ان کے گرفتاری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل کر دی ہے۔ دوسری جانب چارسدہ پولیس کی جانب سے بیشتر کاروائیاں ایسے تصاویر کو بنیاد بنا کر عمل میں لائی گئی ہے جو آج سے کئی سال قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ دوسری جانب کامیاب کاروائی کی چکر کے بعض ایس ایچ اوز نے فورسز کے ٹرئینگ کے دوران کھینجی گئی تصاویر پر بھی متعدد اہلکارو ں کو فون کالز کرکے پولیس سٹیشن حاضر ہونے کے ہدایت بھی کی ہے۔