”مصباح الحق کو یہ حرکت نہیں کرنی چاہئے تھی کیونکہ۔۔۔“ وسیم اکرم اور انضمام الحق نے دل کی بات کہہ دی

”مصباح الحق کو یہ حرکت نہیں کرنی چاہئے تھی کیونکہ۔۔۔“ وسیم اکرم اور انضمام ...
”مصباح الحق کو یہ حرکت نہیں کرنی چاہئے تھی کیونکہ۔۔۔“ وسیم اکرم اور انضمام الحق نے دل کی بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق اور سابق کپتان وسیم اکرم کو مصباح الحق کا منہ چھپانا پسند نہ آیا جنہوں نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ پر تنقید کے نشتر چلا دئیے۔ 
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی 20 میچ میں شکست پر ہیڈ کوچ مصباح الحق منہ چھپاتے نظر آئے جس پر سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ صورتحال کیسی بھی ہو کوچ کو مثبت رہنا چاہئے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔
پاکستان کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ مصباح کے ان ایکشن سے ٹیم کو منفی پیغام گیا، مصباح آغاز میں ہی ہمت ہار گئے، مکی آرتھر بھی ایسا ہی کرتے تھے جس پر کئی بار کھلاڑیوں نے شکایت بھی کی۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پہلا ٹی 20 بارش کی نذر ہوگیا تھا اور اس طرح تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

مزید :

کھیل -