پنجاب میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی،قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور سمیت دیگر عہدیداروں کو فارغ کردیا گیا

پنجاب میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی،قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور سمیت ...
پنجاب میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی،قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور سمیت دیگر عہدیداروں کو فارغ کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں تنظیم سازی کرتے ہوئے نئے عہدیداروں کی تعیناتیاں کی ہیں۔
سٹی 42 کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر، حسن مرتضی جنرل سیکریٹری اور شہزاد سعید چیمہ سیکریٹری اطلاعات ہوں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر  پنجاب کے عہدیداران کا اعلان کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے عہدیداروں کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔
واضح رہے کہ  اس سے قبل قمر زمان کائرہ وسطی پنجاب کے صدر اور چوہدری منظور جنرل سیکرٹری تعینات تھے۔

مزید :

قومی -