خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں دینے کا کیس ،عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں دینے کا کیس ،عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست ...
خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں دینے کا کیس ،عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )انسدا ددہشتگردی کی عدالت نے خاتون مجسٹریٹ اور اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کر دی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن خاتون مجسٹریٹ اور اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمران خان کی غیر حاضری کے باعث دوپہر 12بجے عمران خان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔ عمران خان دوپہر 12 بجے عدالت میں پیش ہوئے اور دوبارہ سماعت کا آغاز ہوا

بابراعوان نے عدالت میں کہا کہ ہمارے ساتھی شہید ہوئے ہم نے عدالت نہیں چھوڑی، ہمارے ساتھیوں کی شہادت پر آج تک کچھ نہیں ہوا مگر سابق وزیراعظم پر مقدمہ بنا دیا ، کیا عمران خان نے کیس کو کہا کہ آگ لگا دوں گا ؟ جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔عدالت نے عمران خان کے خلاف مزید درج دفعات پر بھی ضمانت منظور کر لی اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اب ہر دس دن بعد دفعہ شامل کرتی ہے ، فاضل جج نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ بتا دیں کہ دفعہ 506 کیسے لگائی ؟ بابراعوان نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی دفعہ رہ تو نہیں گئی ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دہشتگردی کے علاوہ تمام سیکشن قابل ضمانت ہیں ۔عدالت نے وکلاءکو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر حتمی دلائل دیں ۔

اس سے قبل رپورٹ کے مطابق سماعت کے دوران  جج نے کہا کہ آج 3عدالتیں کھلی ہیں، کمرہ عدالت میں آنے کیلئے وکلاءکی لسٹ دیں، گزشتہ سماعت کی طرح عدالت میں غیر متعلقہ افرادنہ آئیں ، میں نے عدالت دیکھنی ہوتی ہے کوئی نظر ہی نہیں آتا،واضح رہے کہ عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی یکم ستمبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -