پاکپتن میں3 خواتین کا قتل ، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکپتن میں3 خواتین کے قتل کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے- وزیر اعلیٰ مریم نے آئی جی پنجاب پولیس سے فوری رپورٹ طلب کرلی -وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ قاتلوں کی گرفتاری خوش آئند امر ہے، کیفر کردار تک پہنچایا جائے-