لاہور:وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے اہلخانہ سے ملاقات،تعزیت کی

لاہور:وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے اہلخانہ سے ...
لاہور:وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے اہلخانہ سے ملاقات،تعزیت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے گھر پہنچے، اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ہمراہ ہیں، انہوں نے شہید کیپٹن کے اہل خانہ سے ملاقات کی، شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور پسماندگان سے تعزیت و فاتحہ خوانی بھی کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی نے عوام اور پاک سرزمین کے تحفظ کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا، بلوچستان کیپٹن محمد علی شہید کے خون کا مقروض ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا پیچھا کر کے انہیں ان کی بلوں سے نکال کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں پوری قوم کی ہے، شہداء کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مزید :

دفاع وطن -قومی -