21ویں آئینی ترمیم کیوں لائی گئی؟ خواجہ حارث نے سپریم کورٹ آئینی بنچ میں بتا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر دلائل دیتے ہوئے خواجہ حارث نے کہاکہ ملٹری ٹرائل ہو سکتا تھا آئینی ترمیم کی وجہ کچھ اور تھی،وہ ملزمان سیکشن 2ون ڈی ون کے جرائم میں نہیں آتے تھے،ملزمان کو قانون کے دائرہ میں لانے کیلئے آئینی ترمیم کی گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری ہیں۔
خواجہ حارث نے کہاکہ 21ویں آئینی ترمیم جنگی صورتحال کیلئے کی گئی تھی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آئینی ترمیم اس لئے کی، ملٹری ٹرائل نہیں کر سکتے تھے،خواجہ حارث نے کہاکہ ملٹری ٹرائل ہو سکتا تھا آئینی ترمیم کی وجہ کچھ اور تھی،وہ ملزمان سیکشن 2ون ڈی ون کے جرائم میں نہیں آتے تھے،ملزمان کو قانون کے دائرہ میں لانے کیلئے آئینی ترمیم کی گئی،9مئی کے ملزمان 2ون ڈی ون کے دائرے میں آتے ہیں، 9مئی کے ملزمان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہی ہوگا، آج تک کے تمام عدالتی فیصلوں میں اس شق کی توثیق کی گئی،21ویں آئینی ترمیم والے بنچ نے بھی 2ون ڈی ون کو تسلیم کیا، آئین کے آرٹیکل 8کی ذیلی شق 3میں بنیادی حقوق کا جائزہ نہیں ہوسکتا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ملٹری کورٹس کی موجودگی کو تسلیم کرتے ہیں،ہم نے مخمل میں لگے پیوند کا جائزہ لینا ہے۔