لاہور میں (ن) لیگ کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور میں (ن) لیگ کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان پر ...
لاہور میں (ن) لیگ کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ( ن) کا دفتر جلانے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد،محمود الرشید, عمر سرفراز ، اعجاز چودھری سمیت دیگر کو جیل سے پیش کیا گیا جبکہ صنم جاوید حاضری کیلئے پیش ہوئیں۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی، صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی گئی، لاہور میں مسلم لیگ (ن )کا دفتر جلانے سے متعلق کیس کی مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں ہو گی۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔