ڈی چوک احتجاج کیسز: شعیب شاہین اور روف حسن کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

ڈی چوک احتجاج کیسز: شعیب شاہین اور روف حسن کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
ڈی چوک احتجاج کیسز: شعیب شاہین اور روف حسن کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج کیسز میں پی ٹی آئی کے رہنماوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے دوران سماعت شعیب شاہین اور روف حسن کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کی۔
یاد رہے کہ شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ، رمنا، مارگلہ، آپبارہ، کراچی کمپنی اور ترنول میں ایک ایک جبکہ تھانہ کوہسار میں دو مقدمات درج کئے گئے تھے۔
روف حسن کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور دو تھانہ کوہسار میں مقدمات درج کئے گئے۔

مزید :

جرم و انصاف -