مجھے نہیں پتہ کب تک بالکل تندرست ہوسکوں گا: صائم ایوب

مجھے نہیں پتہ کب تک بالکل تندرست ہوسکوں گا: صائم ایوب
مجھے نہیں پتہ کب تک بالکل تندرست ہوسکوں گا: صائم ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )لندن میں زیر علاج پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ کب تک بالکل تندرست ہوسکوں گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں صائم ایوب کا کہنا تھاکہ اپنی طرف سے پوری کوشش کروں گا اور ڈاکٹر ز بھی پوری کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ کب تک بالکل تندرست ہوسکوں گا۔
ان سے سوال کیا گیاکہ دو سنچریوں کے بعد پوری ٹیم کوآپ سے بڑی امیدیں ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ صرف ایک کھلاڑی اہم نہیں ہوتا، جیت کیلئے پوری ٹیم مل کرکھیلتی ہے۔
قومی کرکٹر نے اپیل کی کہ قوم میری جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا کرے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف کیپ ٹاو¿ن ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور ابتدائی رپورٹس میں ان کے ٹخنے میں فریکچر آیا ہے۔
صائم ایوب ان دنوں لندن میں زیر علاج ہیں۔

مزید :

کھیل -