مون سون کا نیا اسپیل بلوچستان کے 22 اضلاع لپیٹ میں لے سکتا ہے، الرٹ جاری

مون سون کا نیا اسپیل بلوچستان کے 22 اضلاع لپیٹ میں لے سکتا ہے، الرٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کل سے بلوچستان میں بارش برسانے والا نیا اسپیل داخل ہوگا، پی ڈی ایم اے نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نیا اسپیل بلوچستان کے 22 اضلاع کو لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ان اضلاع میں ژوب، کوئٹہ، سبی، ہرنائی، زیارت، کوہلو، بارکھان، لورالائی، شیرانی، دکی، قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ، خضدار، قلات، سوراب، نصیرآباد، جھل مگسی، اوستہ محمد، ڈیرہ بگٹی، آواران، کچھی، حب اور لسبیلہ شامل ہیں۔

الرٹ کے مطابق قلات، بارکھان، لسبیلہ اور خضدار میں بارشوں سے طغیانی کا خدشہ ہے، جبکہ تمام اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کے پکنک پوائنٹس اور نشیبی علاقوں کے قریب سے شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔