حکومت نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت پاکستان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا۔حکومت نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ واقعے پر برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطہ کرکے تحقیقات کرائے۔خواجہ آصف اس وقت لندن ہی میں ہیں، جہاں اُن کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات متوقع ہے۔ خواجہ آصف کو دھمکی دینے کا واقعہ منگل کو ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا۔برطانوی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کیا اور انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی دی تھی۔