امریکا : فائرنگ کے واقعات پانچ افراد ہلاک

امریکا : فائرنگ کے واقعات پانچ افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایک خاتون سمیت کم سے کم5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ایسو سی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق شکاگو کی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے ساؤتھ شور علاقے میں ہونے والی فائرنگ(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
میں 4 افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
شکاگو پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے 1 ریسٹورنٹ کے پاس پہنچ کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے اور 2 افراد کی لاشیں ریسٹورنٹ کے باہر ملی ہیں ۔شکاگو میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک حاملہ خاتون ماری گئی ہے جس کی لاش اس کے گھر کے باہر ملی ہے ۔ عورت کو اس کے سر پرگولی ماری گئی ہے۔ شکاگو پولیس ، اس سلسلے میں اب تک کسی کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔