سیاستدانوں کی اکثریت جمہوری اداروں کی پیدا کردہ نہیں ہے‘ رؤ ف ساسولی
ملتان (سٹی رپورٹر)جمہوری وطن پارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل و سینئر بلوچ رہنما رؤف خان ساسولی نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
اکثریت جمہوری اداروں کی پیدا کر دہ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں قابل اور دور اندیشن سیاستدانوں کا قحط و رجال ہے امید کرتا ہوں کہ 2018کے الیکشن میں عوام برادری ازم اور علاقائی معاملات سے ہٹ کر ملکی مفاد میں صاحب کردار لوگوں کو ووٹ دیں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاست کو جذباتی نادان اور کرپٹ سیاستدان بند گلی کی طرف لے جا رہے ہیں سرمایہ دار ، جاگیردار، ساہوکار ملک کے 99فی صد کے مسائل سے ناواقف ہیں جنہیں نہ تو صوبوں، ڈویژن، ضلع کے مزاج اور مسائل کا پتہ ہے اور نہ ہی وہ قومی مسئلے سے واقف ہیں مزدور، کسان، وکلاء، طلبہ، مڈل کلاس کا اتحاد ناگزیر ہے چاروں صوبوں کی مڈل کلاس کو اکٹھا کرنے کے لئے ادیب، دانشور ، صحافی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ جس دن سے مالدار اور پیسے والوں نے الیکٹرانک میڈیا میں تجزیہ دینے کے لئے قدم رکھا ہے سیاست کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے اور اب صحافت کو بھی تباہی کے دہانے کی طرف لیکر جا رہے ہیں ایسے حالات میں مثبت کردار کے حامل سینئر ز صحافی سیاست اور صحافت کو تباہی سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔
رؤف ساسولی