محکمہ پولیس کیلئے مفتی محمود لائبریری میں اے ون ایٹا ٹیسٹ کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)محکمہ پولیس کیلئے مفتی محمود لائبریری میں اے ون ایٹا ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ‘ جس میں ڈیرہ اسماعیل خان ‘ ٹانک ‘ لکی مروت اور ایف آر سے تعلق رکھنے والے 585امیدواران نے شرکت کی جس کیلئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ‘ جبکہ امتحان کی نگرانی کیلئے ریجنل پولیس آفیسر کریم خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ بھی موجود تھے امتحان کے دوران صاف شفاف نظام دیکھا گیا ‘ امتحان کے دوران نقل کی مکمل حوصلہ شکنی کی گئی اور امیدواران آپس میں بات تک نہیں کرسکے ‘ اس موقع پر بعض امیدواران کو نقل وغیرہ کی پاداش میں کوارٹرگارڈ کیا گیا اور بعض کیخلاف کیسز بھی درج کئے گئے ‘ریجنل پولیس آفیسر کریم خان نے اس موقع پر موجود میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ اہلیت کی بنیاد پر ایٹا ٹیسٹ لیا گیا ‘ نقل کسی صورت برداشت نہیں ‘ اے ون ٹیسٹ کے بعد محکمہ پولیس کے کانسٹیبل سے انکی اگلے عہدوں پر ترقی ہوگی ‘ جس کے بعد پولیس اہلکاران مزید محنت اور جاں فشانی سے ملک وقوم کی خدمت کرکے محکمہ پولیس کا نام روشن کرینگے ‘ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ایٹا ٹیسٹ کے زریعے اے ون امتحان کا انعقاد پولیس اہلکاران کی محنت شے مشروط ہے ‘ یقیناًمحنت کرنیوالے امیدواران کامیابی حاصل کرینگے اور مزید آگے ترقی کرینگے ۔