”وزیراعظم کے اس کام کی وجہ سے کورونا وائرس کے خلاف سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے کا قیمتی موقع ضائع ہوا“ فافن کی رپورٹ میں حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

”وزیراعظم کے اس کام کی وجہ سے کورونا وائرس کے خلاف سیاسی اتفاق رائے پیدا ...
”وزیراعظم کے اس کام کی وجہ سے کورونا وائرس کے خلاف سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے کا قیمتی موقع ضائع ہوا“ فافن کی رپورٹ میں حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ور ک نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سیاسی اتفاقِ رائے پیدا کیا جائے، سیاسی جماعتیں صحت عامہ اورمعیشت کے سنگین بحرانوں کا مقابلہ متحد ہو کر کریں۔فافن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمانی رہنماو¿ں کے اجلاس میں وزیر اعظم کی شرکت ایک مثبت پیش رفت تھی لیکن وزیراعظم کے اٹھ کر چلے جانے کے بعد سیاسی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کا ایک قیمتی موقع ضائع کردیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے چلے جانے اور ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین کے بائیکاٹ سے اتفاق رائے کاموقع ضائع ہوا ہے۔فافن نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ حزبِ اختلاف کی مثبت تجاویز کو سنے اور سیاسی اتفاقِ رائے کی راہ ہموار کرے۔ اس وبا کے شروع میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے حوصلہ افزا بیانات سامنے آئے تھے، تاہم جوں جوں اس کی سنگینی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے سیاسی رہنما بھی اپنی دیرینہ چپقلشوں کو ہوا دینے لگے ہیں۔فافن کا کہنا ہے کہ پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل اس 25 رکنی کمیٹی کے قیام کا مقصد کووِڈ-19 کی وبا سے نمٹنے کے لیے بنائے جانے والے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور اس کے معاشی مضمرات پر نظر رکھنا ہے لیکن حکومتی ترجمان حزب اختلاف کو نشانے پر رکھے ہوئے ہیں اور حزبِ اختلاف وفاقی حکومت کو کوس رہی ہے۔