اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 346 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 346 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 346 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ ایک سے 19 کی 346 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ نارکوٹکس کنٹرول میں گریڈ ایک سے 15 کی 247، دفاع ڈویژن میں گریڈ ایک سے 15 کی 68، وزارتِ قومی صحت کی 6، وزارتِ دفاع کے تحت جونیئر سویلین سیکیورٹی افسر کی 2، کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل آرکائیوز آف پاکستان میں 9 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ سیکرٹری وائلڈ لائف گریڈ 17 کی ایک، سٹیسٹیکل آفیسر، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر، سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں ڈائریکٹر اور سٹاف ویلفیئر آفیسر کی ایک ایک، میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کراچی میں گریڈ 16 سے 19 کی 8 اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آئی سی ٹی میں ویٹرنری افسر کی ایک اسامی پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -