وزیر اعلیٰ اچانک چلڈرن ہسپتال پہنچ گئیں، مختلف وارڈز کا جائزہ، میڈیسن سٹور کا  معائنہ، مریض بچوں سے اظہار شفقت کیا

وزیر اعلیٰ اچانک چلڈرن ہسپتال پہنچ گئیں، مختلف وارڈز کا جائزہ، میڈیسن سٹور ...
وزیر اعلیٰ اچانک چلڈرن ہسپتال پہنچ گئیں، مختلف وارڈز کا جائزہ، میڈیسن سٹور کا  معائنہ، مریض بچوں سے اظہار شفقت کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور  ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کمشنر آفس گوجرانوالہ سے واپسی پر اچانک چلڈرن ہسپتال پہنچ گئیں -وزیر اعلیٰ  نے مختلف وارڈز کا جائزہ، میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا-وزیر اعلیٰ  نے نومولود بچوں کے نرسری میں داخل ہونے کی بجائے وارڈ کے دروازے پر کھڑے ہوکر بچوں کے علاج کے بارے میں دریافت کیا، مریض بچوں سے اظہار شفقت کیا اور دل بہلانے کے لیے باتیں کیں -وزیر اعلیٰ نے بچوں کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کی دعائیں دیں - وزیر اعلیٰ  نے کمسن مریضہ کو دلاسا دیا اور پیار کیا-

وزیراعلیٰ  نے مریض بچوں کے والدین سے علاج اور مفت ادویات کے بارے میں دریافت کیا - مریض بچوں کے والدین کا مفت ادویات کی فراہمی اور علاج معالجے کی سہولتوں پر اظہار اطمینان کیا-وزیر اعلیٰ ے چلڈرن ہسپتال کے توسیعی منصوبے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی-

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، معاون خصوصی ذیشان ملک چیف سیکرٹری اور دیگر بھی موجود تھے -