وزیر اعلیٰ  کا ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے پر پیغام

وزیر اعلیٰ  کا ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے پر پیغام
وزیر اعلیٰ  کا ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے پر پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سپورٹس جرنلسٹ کھیل کے جوش و خروش کو ہم تک پہنچاتے ہیں۔نوجوانوں میں سپورٹس کا جذبہ بیدار کرنے کے لئے سپورٹس جرنلسٹ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پنجاب خاص طور پر لاہور میں سپورٹس جرنلسٹ کی رپورٹنگ قابل تعریف ہے۔ سپورٹس جرنلسٹ اپنے تجزیوں اور رپورٹنگ کے ذریعے کھیلوں کی مثبت کوریج کرتے ہیں۔ سپورٹس جرنلسٹ ناصرف تفریح فراہم کرتے ہے بلکہ معلومات بھی مہیا کرتے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سپوررٹس جرنلسٹ کا کردار نہا یت اہم ہے۔ پنجا ب میں پہلی خواتین کھلاڑیوں  کے لئے پنک گیمز کی کوریج کے لئے سپورٹس رپورٹرز نے مثبت کردار ادا کیا۔وزیر اعلیٰ  نے کہا کہ توقع ہے سپورٹس جرنلسٹ عوام کی دلچسپی کے لئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔