حکومتی مدت ختم ہونے سے پہلے لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے: نواز شریف

حکومتی مدت ختم ہونے سے پہلے لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے: نواز شریف
حکومتی مدت ختم ہونے سے پہلے لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے: نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے متبادل ذرائع بروئے کارلارہی ہے ۔ اپنے دور اقتدار تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی منصوبوں کے جائزے کے لیے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرااسحاق ڈار، خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے توانائی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ توانائی منصوبوں پر عملدرآمد کے دوران شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

اگر آپ کی شادی شدہ زندگی بھرپور نہیں ہے تو یہ کام الگ الگ کرنے سے زندگی کا مزہ دوبالا ہوجائے گا، سائنسدانوں نے جوڑوں کو حیران کن مشورہ دے دیا
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی کمی نے گھریلو اور صنعتی صارفین کو کئی سال تک متاثر کیالیکن اپنی حکومتی میعاد ختم ہونے سے پہلے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔ توانائی منصوبے کفایت شعاری پر مبنی ہیں جو خوش آیند ہے ۔ سی پیک کے زیر انتظام توانائی منصوبوں پر پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے اور ان میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -