"اولیاء کی سرزمین کشمیر کی آزادی کا فیصلہ ہو چکا ہے، یہ فیصلہ ۔ ۔ ۔ " سینئر صحافی حامد میر نے پیغام جاری کردیا

"اولیاء کی سرزمین کشمیر کی آزادی کا فیصلہ ہو چکا ہے، یہ فیصلہ ۔ ۔ ۔ " سینئر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عید کے دنوں میں بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی فوج کے سخت پہرے میں ہیں اور اس موقع پر  ان کیلئے ایک خصوصی نغمہ بھی ریلیز کیا گیا ہے جبکہ سینئر صحافی حامد میر نے پیغام جاری کیا ہے کہ اولیاء کی سرزمین کشمیر کی آزادی کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

ٹوئٹر  پر انہوں نے لکھا کہ " اولیاء کی سرزمین کشمیر کی آزادی کا فیصلہ ہو چکا ہے یہ فیصلہ کشمیری لوگ اپنے دل میں کر چکے ہیں وہ روزانہ اپنے خون سے اسکا اعلان کرتے ہیں سارے ہندوستان کو پتہ ہے کہ کشمیری انکے ساتھ نہ رہنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اب اس فیصلے کا کسی عالمی فورم پر اعلان باقی ہے یہ اعلان زیادہ دور نہیں"۔

اس سے پہلے راشد ملک نامی صارف نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھاکہ "حامد صاحب میں نے کچھ ہفتے پہلے آپ کا کشمیر کے حوالے سے کالم پڑھا تھا جس میں آپ نے کشمیر کے بہت سارے اولیاء اللہ کا ذکر کیا تھا وہ بڑا اچھا تھا مجھے پسند بھی آیا تھا اور حقیقت بھی ایسے ہی ہے کہ وہاں اولیاء اللہ کے مزارات بہت زیادہ تعداد میں ہے  "

اس سے بھی قبل اپنے پیغام میں حامد میر نے لکھا کہ "عید الاضحیٰ کا تعلق ہمارے دین سے ہے اور دین میں صفائی کی اہمیت پر بہت زور دیا گیا ہے اس مرتبہ عید مناتے ہوئے صفائی کا خاص خیال رکھیں جانور کی قربانی سے اللّٰہ کو راضی کرتے کرتے انسانوں کو بیمار مت کریں اپنا اور اپنے پیاروں کا بھی خیال رکھیں آپ سب کو بہت بہت عید مبارک ہو"

مزید :

قومی -