ایک مسافر نے دوران سفر ہی بس میں اپنے موزے اتار دیئے ، اس پر مسافروں کا کیا حشر ہوا؟ جان کر آپ بھی اپنے کئی دوستوں کیساتھ یہ پوسٹ شیئرکیے بنا نہ رہ پائیں گے

ایک مسافر نے دوران سفر ہی بس میں اپنے موزے اتار دیئے ، اس پر مسافروں کا کیا ...
ایک مسافر نے دوران سفر ہی بس میں اپنے موزے اتار دیئے ، اس پر مسافروں کا کیا حشر ہوا؟ جان کر آپ بھی اپنے کئی دوستوں کیساتھ یہ پوسٹ شیئرکیے بنا نہ رہ پائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بعض لوگوں کے جوتوں سے بدبو کبھی ختم ہونے کا نام نہیں لیتی جس کی وجہ سے اردگرد کے لوگوں کو بھی کوفت کا سامنا کرنا پڑتاہے اور ایسے ہی ایک مسافر نے دوران سفیر بس میں ہی اپنے جوتے اور جرابیں اتار دیں جس پر دیگر مسافراس کیساتھ جھگڑ پڑے اور بالآخر بے چارے کو جیل کی ہوا کھانا پڑی تاہم بعدازاں ضمانت پر رہاکردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔ ۔ ۔۔ قبر سے آوازیں آنے پر اہل علاقہ نے قبر کھول دی، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو نے ہر کسی کو خوف میں مبتلا کر دیا


غیرملکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ پراکاش کمار کے خلاف شکایت درج کرلی گئی ہے جن پر لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کرنے سے متعلق دفعہ عائد کی گئی ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پراکاش کمار نے نئی دہلی جانے والی ایک بس کے راستے کے دوران اپنے موزے اور جوتے اتارے۔بدبو اتنی تیز تھی کہ دیگر مسافروں کو پراکاش کمار سے جوتے اور موزے بیگ میں رکھنے یا پھینکنے کی درخواست کرنا پڑی تاہم انہوں نے انکار کردیا جس پر تنازع کھڑا ہوگیا۔مسافروں نے بس ڈرائیور کو ہماچل پرادیش کے ایک پولیس اسٹیشن پر جانے کو کہا جہاں پراکاش کے خلاف شکایت درج کی گئی۔

ڈیلی پاکستان کایوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔


ہندوستان ٹائمز کے مطابق پراکاش نے بتایا کہ ان کے موزوں میں سے بدبو نہیں آرہی تھی اور مسافروں نے ان سے بلاوجہ جھگڑا کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -