سندھ کی دھرتی تمام زبان بولنے والوں کا گلدستہ، قاسم خان سوری

  سندھ کی دھرتی تمام زبان بولنے والوں کا گلدستہ، قاسم خان سوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آ ن لائن)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے سندھی ثقافتی دن کے موقع پر کراچی سے لیکر کشمور، کینجھر سے لیکر کارونجھر تک ثقافتی رنگوں میں رنگے تمام شہروں، دیہاتوں اور بستیوں کے سندھی بھائیوں کو میری طرف سے بہت مبارک ہو۔ سندھی کلچر ڈے سندھ کے بھائی چارے، امن، سلامتی اور اخوت کا ضامن ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سندھ کے بزرگان دین نے پوری دنیا میں علمی شعور اجاگر کرکے ایک بے مثال کام کرکے دکھایا ہے، سندھ کی دھرتی تمام زبان بولنے والوں کا یکجا ایک گلدستہ ہے، جس میں سندھی، بلوچ، پختون اور پنجابی ایک بھائی کی طرح صدیوں سے محبت اخوت سے رہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی، بلھے شاہ اور میاں محمد بخش کا کلام آنیوالے ہزاروں سالوں تک ہماری آئندہ آنیوالی نسلوں کیلئے رابطے قومیت، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا رہے گا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں کی ملاقات کا نام ہے اور مختلف قومیتیں مل کر ایک قوم کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔
قاسم سوری

مزید :

صفحہ آخر -