ایم اے او کالج ماس کمیونیکیشن کے طلبہ کا پی ٹی وی کامطالعاتی دورہ

  ایم اے او کالج ماس کمیونیکیشن کے طلبہ کا پی ٹی وی کامطالعاتی دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں انٹرن شپ کیلئے آئے ایم اے او کالج کے شعبہ ماس کمیونیکیشن کے طلبہ نے پا کستان ٹیلی ویژن لاہور مرکزکا معلوماتی و مطالعاتی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر نیوزو پبلک ریلیشنز آفیسر محمد شکیل ملک اور عبدلاحدنے طلبہ کو پی ٹی وی کی تاریخ، پروگرامنگ اور دیگر امور کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیلی و یژن بر اعظم ایشیاء میں جرنلزم کے شعبہ کی یونیو رسٹی او ر ملک کا قیمتی اثاثہ ہے۔طلبہ نے پی ٹی وی کے شعبہ نیوز،حالات حاضرہ، پروگرام، انجینئرنگ، اورڈیزائنگ کے مختلف حصے دیکھے جہاں انہیں ان شعبوں کی ورکنگ کے بارے میں تفصیل سے بتا یا گیا،انہوں نے لاہور مرکز کے سٹودیوز اور ایڈیٹنگ رومز کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں پروڈکشن سے متعلق تکینکی معلومات اور ایڈیٹنگ میں جدید رجحانات کے بارے بھی آگاہ کیا گیا۔

طلبہ نے آئیڈیا سے لیکر تکمیل تک پروگرامنگ کے تمام مراحل اوراس میں شامل تکنیکی اور انسانی مہارت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔انہوں نے پی ٹی وی کے مختلف شعبوں کی ورکنگ میں گہری دلچسپی لی اور کہا کہ نیوز، پروگرام، انجینئرنگ، اورڈیزائنگ کے شعبے پی ٹی وی کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے پی ٹی وی کے دورے کو نہایت معلوماتی اور مفید قرار دیا۔اس موقع پرپی آر او محمد شکیل ملک نے طلبہ کے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیے۔