محکمہ مال، انتظامی افسران کی اضافی ڈیوٹیاں، سائلوں کے کام متاثر ہونے لگے 

        محکمہ مال، انتظامی افسران کی اضافی ڈیوٹیاں، سائلوں کے کام متاثر ہونے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(عامر بٹ سے) محکمہ مال کے انتظامی افسران کی اضافی ڈیوٹیاں، ریونیو ریکارڈ، ریونیو کورٹس، سے وابستہ عوام الناس کیلئے وبال جان بن گئی، ریونیو ریکارڈ کی درستگی کرنی ہو یاسینئر جونیئر انتقالات کے فیصلے کا تعین جوڈیشلی ورکنگ سست روی کا شکار ہونے لگی۔ سینکڑوں شہری متاثر ہونے لگے، ریڈرز حضرات تاریخوں پر تاریخیں ڈال کر بروقت کام کرنے کی بجائے عوام الناس کو مزید خوار کرنے لگے روزنامہ ”پاکستان“ کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ضلع بھر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اے ڈی سی جی اور اسسٹنٹ کمشنرصاحبان سمیت تحصیلداران کی کثیر تعداد بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملنے والی اضافی ڈیوٹیاں کرنے کے باعث ریونیو کے تمام بنیادی کاموں کو التوا میں ڈال چکے ہیں جس سے محکمہ ریونیو سے وابستہ ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو رہے ہیں، لاہور کی بڑی کچہریوں میں آنیوالی عوام نے روزنامہ ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کئے کہ محکمہ ریونیو کے تمام انتظامی اور جوڈیشلی افسران خاص کر محکمہ ریونیو کا کوئی بھی کام بروقت کرنا گناہ سمجھتے ہیں، نایاب حیدر، ذوالفقار احمد، خواجہ عارف اور آفتاب خان نے آگاہی دی کہ محکمہ ریونیو میں تمام جوڈیشلی افسران اپنے ریڈرز کے مرہون منت ہیں۔ وقار شاہ، خرم شہزاد، آغا نصیر، الطاف گجر اور نوید قمر نے بتایا کہ اضافی ڈیوٹیوں کے باعث محکمہ مال کے تمام افسران اتوار بازاروں میں مہنگائی کو روکنے، گراں فروشوں کو پکڑنے، پناہ گزینوں کا جائزہ لینے اور سموگ کی روک تھام کی آگاہی مہم میں مصروف ہیں جس کے باعث انتقالات کی تصدیق التوا کا شکار ہیں۔، شہریوں نے نئے آنیوالے سینئر ممبر بابر حیات تارڑ اور کمشنر لاہور سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں تا۔دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ کا کہنا تھا کہ ہم پوری کوششیں کر رہے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ کیساتھ ساتھ محکمہ ریونیو کے بنیادی کاموں کی ذمہ داری کو بھی احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ اگر کوئی ریونیو سٹاف رپورٹ نہیں کر رہا یا تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں تو میرے آفس رابطہ کریں ہنگامی بنیادوں پر کام کرایا جائے گا۔