ایشیاء صرف پر ٹیکس نافذ کرنا انصافی کے مترادف ہے، دولت رام لوہانہ

  ایشیاء صرف پر ٹیکس نافذ کرنا انصافی کے مترادف ہے، دولت رام لوہانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد(بیورورپورٹ) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر دولت رام لوہانہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹا اور چاول جو عوام کی روزمرہ کی ضرورت کی اشیاء ہیں اُس کی طرز پر دالیں جو غریبوں کی بنیادی ضروریات زندگی میں شامل ہیں کو ٹرن اوور ٹیکس میں بھی مساوی کیا جائے۔ وہ دال ملز اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے مسرت بینکوئٹ میں خطاب کررہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ کچھ آئیٹمز پر زیادہ اور کچھ پر کم ٹرن اوور ٹیکس نافذ کرنا نا انصافی کے مترادف ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس وقت دالوں پر 1.5 فیصد ٹرن اوور نافذ ہے جبکہ آٹا ملز اور چاول نکالنے کی ملز پر ٹرن اوور کی شرح 0.25 فیصد ہے جبکہ تمام آئیٹم بنیادی ضروریات کے زمرے میں آتے ہیں تو اُن پر ٹرن اوور کی شرح بھی مساوی سطح پر لانے کی ضرورت ہے۔ اِس بارے میں کافی عرصے سے وفاقی حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کو بجٹ تجاویز ارسال کی گئی ہیں جن کو جلد منظور ہونے کی اُمید ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ دال ملز سے متعلق مسائل کو حل کرانے کے لیے ہرممکن کوشش جاری تھی اور جاری رہے گی۔ اُنہوں نے انڈسٹری سے متعلق صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اُن کو خوف کی فضاء سے باہر نکل کر قانونی دائرہ کار میں اپنا کاروبار جاری رکھیں اور کسی بھی ادارے ناجائز دباؤ میں نہ آئیں۔ وہ قومی خزانے میں ٹیکس ادا کرتے ہیں اور وہ قوم کا سرمایہ ہیں اُنہیں بلا خوف و خطر اپنا کاروبار جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دال ملز ایسوسی ایشن کے ممبران چیمبر میں آئیں اور ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کرتے رہیں تاکہ اُن میں اعتماد بحال ہو۔ اِس سے قبل دال ملز اونرز ایسوسی ایشن حیدرآباد کے صدر صلاح الدین قریشی نے چیمبر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد دی اور کہا کہ حیدرآباد ضلع کی واحد لائیسنس یافتہ بزنس کمیونٹی کی تنظیم ہے جو پوری تن دہی کے ساتھ خدمات انجام دے رہی ہے۔ اُنہوں نے دل ملز کی چیمبر کی ممبرشپ حاصل کرنے کی بھی درخواست کی اور کہا کہ ہمارے تمام ممبران چیمبر کی ممبرشپ حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے جلد درخواستیں جمع کرائی جارہی ہیں۔ اِس موقع پر سرپرست اعلیٰ چیمبر محمد امین کھتری، ممبر سندھ صوبائی اسمبلی و ممبر چیمبر ندیم احمد صدیقی، نائب صدر محمد یاسین خلجی، سابق صدر محمد اکرم انصاری، سابق سینئر نائب صدر سلیم الدین قریشی، سابق ممبر سندھ صوبائی اسمبلی عبدالرحمن راجپوت، اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی سکندر علی راجپوت، پرویز فہیم نوروالا، رمیز الدین احمد، محمد شریف پونجانی، احمد ادریس چوہان، محمد الناصر، سکندر میمن، محمد ایوب شیخ، کنونیئر سب کمیٹیز محمد ادریس میمن، ملک محمد یونس، محمد نعیم شیخ، جاوید حسین قریشی، محمد اصغر خلجی، حافظ احمد حسین، ڈاکٹر عبدالجبار راجپوت، سائٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے وائس چیئرمین پریم چند، سابق چیئرمین محمد شاہد قائم خانی، اسلم باوانی، سیٹھ سامن مل و دیگر موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -