کراچی،کاسمیٹکس، سگریٹ سمیت 10کروڑ روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء برآمد

  کراچی،کاسمیٹکس، سگریٹ سمیت 10کروڑ روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                      کراچی (آئی این پی)سندھ رینجرز اور کسٹم انفورسمنٹ کی جانب سے کھارادر کے علاقے بولٹن مارکیٹ یوسف پلازہ میں مشترکہ آپریشن کے دوران 10کروڑ روپے مالیت کی نان نان کسٹم پیڈ اشیا ء برآمد کرلی گئیں تفصیل کے مطابق سندھ رینجرز اور کسٹم انفورسمنٹ کا سمگلنگ کی روک تھام کیلئے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، دونوں محکموں کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بولٹن مارکیٹ یوسف پلازہ کھارادر کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا گیا جس میں رینجرز اور کسٹم انفورسمنٹ کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ اشیاء سگریٹ، الیکٹرک سگریٹ، شیشہ فلیور، گھڑیاں، چاکلیٹ، صابن، پرفیوم، مختلف اقسام کے کاسمیٹکس کا سامان اور مختلف نوعیت کی اشیائے خورونوش برآمد کر لی گئیں۔ سمگل شدہ سامان مختلف گوداموں میں چھپایا گیا تھا۔برآمد کیے گئے سامان کی مالیت تقریبا ً10 کروڑ روپے ہے، برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء 12 مزدہ ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم انفورسمنٹ کے حوالے کر دی گئی ترجمان نے عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

کراچی، آپریشن

مزید :

علاقائی -