زین ملک اور ٹیلر سوئفٹ کی میوزک ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

زین ملک اور ٹیلر سوئفٹ کی میوزک ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاس اینجلس (آئی این پی) امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ اور پاکستان نڑاد برطانوی سنگر زین ملک کے نئے گانے کی میوزک ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی‘ 5 دن میں دوکروڑ کے قریب افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نئی میوزک ویڈیو میں ٹیلرسوئفٹ اور زیان ملک اپنے اس نئے گانے آئی ڈونٹ وانا لیو فار ایور میں پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں۔دونوں گلوکاروں نے اپنا یہ گانا ہالی ووڈ کی رومانوی فلم ’ففٹی شیڈز ڈارکر‘ کے لیے پس پردہ گایا تھا جو سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہوا تھا۔فلم ففٹی شیڈز ڈارکر دس فروری کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔میوزک ویڈیو کے ریلیز ہوتے ہی دونوں فنکاروں کے مداحوں نے انٹرنیٹ کے آسمان کو سر پراٹھا لیا ‘ 5 روز میں یوٹیوب پر اس ویڈیو کے18,465,828 ویوز ہیں۔گزشتہ سال معروف پاپ بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ سے علیحدگی اختیار کرنے بعد زین ملک نے اپنا پہلا سولو البم ریلیز ہے جس میں ان کا سولو گیت پلو واک بھی شامل ہے ، گیت نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔

مزید :

کلچر -