شا نگلہ میں پولیس کی جانب سے ٹریفک مہم کا باقاعدہ آغاز

شا نگلہ میں پولیس کی جانب سے ٹریفک مہم کا باقاعدہ آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں پولیس کی جانب سے ٹریفک مہم کا آعاذ ڈرائیوروں میں پمفلٹ تقسیم مختلف بازاروں میں جگہ جگہ بینر اور پینا فلکس لگائے گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راحت اللہ خان نے ٹریفک اگاہی مہم کا اعاز گزشتہ باقاعدہ طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر بازار الپوری سے کیا اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ عبدالحمید خان ،ڈی ایس پی امجدخان ،اسسٹنٹ کمشنر الپوری طارق محمود خان ،ٹریفک پولیس انچارج شانگلہ بخت زیب،ایس ایچ او الپوری علی رحمان ، ٹریڈ یونین کے صدر اکرام الدین خان نے بھی ٹریفک پولیس مہم میں حصہ لیا اور ڈرائیوروں میں پمفلٹ تقسیم کئے اس موقع پر مختلف بازاروں میں پولیس ڈی پی او راحت اللہ خان نے گاڑی ڈرائیوروں اور لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی زمہ داری ہے کہ اس مہم کو کامیاب بنائیں ڈرائیوروں کو چاہئیے کہ وہ غفلت اور لاپرواہی سے گریز کریں تاکہ انسانی جانوں کی تحفظ کیا جاسکے بوقت ضرورت اپنے گاڑی مناسب جگہ پارک کریں تاکہ دوسروں کی تکلیف کا سبب نہ بنے لوگوں کو چاہیئے کہ کم سن بچوں سے ڈرئیو نہ کریں انسانی جان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے نوجوانوں کو چاہیئے کہ ون ویلنگ موٹر سائیکل چلانے سے پرہیز کریں اور موٹر سائیکل چلانے کی وقت ہلمٹ کا استعمال یقنی بنائے ڈپٹی کمشنر شانگلہ عبدالحمید خان کا کہنا تھا کہ زندگی ایک عظیم نعمت ہے غفلت اور لاپرواہی سے اس نعمت کو ضائع نہ کریں ہمیں ایک مہذب شہری بن کر زمہ دار شہری کا ثبوت دینا چاہیئے ٹریفک پولیس سے تعاو ن کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے ڈرائیونگ کے دوران موبائیل فون کے استعمال سے پرہیز کریں اور پیدل چلنے والوں کا خیال رکھے اگر ہم نے اپنی زمہ داری پوری کی اور ایک زمہ دار شہری ہونے کے ناطے ٹریفک قوانین پر عمل کیا تو بہت سے انسانی جانوں کی ضیائع کو روکا جائے گا اور آئے روز کے ٹریفک حادثات پر قا بو پایا جاسکے گا لہذا ہم سب کو مل کر ٹریفک قوانین کا احترام کرنا چاہئے اور ٹریفک پولیس کے ساتھ ٹریفک قوانین میں تعاون کرکے حب الوطنی کا ثبوت دینا چا ہیئے ۔