سہ فریقی ٹورنامنٹ کیلئے ٹکٹ کی فروخت کل سے شروع ہوگی

سہ فریقی ٹورنامنٹ کیلئے ٹکٹ کی فروخت کل سے شروع ہوگی
سہ فریقی ٹورنامنٹ کیلئے ٹکٹ کی فروخت کل سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹرائی نیشن سیریز کیلئے ٹَکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی، کم سے کم ٹکٹ 350 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 8 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 8 فروری سے ہوگا، جس کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز پیر 3 فروری سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق ٹرائی نیشن سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت آن لائن اور فزیکل طور پر کل سے شروع ہوجائے گی، پی سی بی ٹکٹنگ ڈیپارٹمنٹ نے قیمتیں فائنل کرلیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے سہ فریقی سیریز کیلئے ٹکٹوں کے حوالے سے اجازت دے دی، ٹرائی نیشن سیریز کیلئے پاکستان، نیوزی لینڈ اور فائنل مقابلے کے ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 500 روپے ہوگی، ویک ڈیز میں پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ جنوبی افریقا میچ کی کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 350 روپے رکھی گئی ہے، سہ فریقی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت 8 ہزار ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار، فرسٹ کلاس اور پریمیئم ٹکٹ کی قیمت 2 سے 4 ہزار کے درمیان ہونے کا امکان ہے، وی وی آئی پی اور گیلری کی قیمت 5 سے 8 ہزار کے درمیان ہوگی۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ ٹکٹ کی قیمت کم رکھیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین میچ دیکھنے آسکیں، ٹرائی نیشن سیریز کیئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 8 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
 

مزید :

کھیل -