بہنوئی نے 40 ہزار قرضہ لیا اور رقم سے سالی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنواکر قتل کرادیا

بہنوئی نے 40 ہزار قرضہ لیا اور رقم سے سالی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنواکر ...
بہنوئی نے 40 ہزار قرضہ لیا اور رقم سے سالی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنواکر قتل کرادیا
سورس: RawPixel

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست  اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی سالی کے گینگ ریپ اور قتل کی سازش رچانے کے لیے 40 ہزار روپے کا قرض لیا۔ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو کرائے کے قاتل فرار ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ  میرٹھ کی  نانو نہر کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے بہنوئی آشیش اور دو دیگر افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پھر گلا گھونٹ کر قتل کیا اور لاش کو پیٹرول چھڑک کر جلا دیا۔

تفتیش کے دوران آشیش نے بتایا کہ اس کے اپنی بیوی کی چھوٹی بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور مقتولہ مبینہ طور پر اسے بلیک میل کر رہی تھی، جس کی وجہ سے اس نے اسے راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔ اس مقصد کے لیے اس نے ایک ہسپتال ملازم شُبھم سے مدد مانگی، جس نے ایک اور ساتھی دیپک کو اس منصوبے میں شامل کر لیا۔ شُبھم نے آشیش کو یقین دلایا کہ وہ مقتولہ کو قتل کروا سکتا ہے جس کیلئے 30 ہزار روپے لگیں گے۔

آشیش نے 40 ہزار کا قرضہ لیا جس میں سے 10 ہزار روپے ایڈوانس دیے اور باقی 20 ہزار کام ہونے کے بعد دینے کی ڈیل طے پائی۔ تینوں ملزم لڑکی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر نہر پر لے گئے جہاں انہوں نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، پھر ایک کپڑے سے اس کا گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کو آگ لگادی۔

مزید :

جرم و انصاف -