منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن ، 31 کلوگرام آئس برآمد

منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن ، 31 کلوگرام آئس برآمد
 منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن ، 31 کلوگرام آئس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک دن میں 42 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 31 کلوگرام آئس برآمد کر کے 38 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں بین الصوبائی منشیات سمگلرز بھی شامل ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن میں27 کلو چرس، 3 کلو ہیروئن اور شراب برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے پولیس کو ہدایت کی کہ منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف آگاہی کےلیے تعلیمی اداروں میں سیمینارز کا انعقاد کیا جائے۔ منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔