عطاءاللہ تارڑ اور بدر شہباز وڑائچ  کی مہر احمد شیر کے گھر آمد ، والد کے انتقال پر تعزیت کی

عطاءاللہ تارڑ اور بدر شہباز وڑائچ  کی مہر احمد شیر کے گھر آمد ، والد کے ...
عطاءاللہ تارڑ اور بدر شہباز وڑائچ  کی مہر احمد شیر کے گھر آمد ، والد کے انتقال پر تعزیت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ  وزارت اطلاعات کے افسر مہر احمد شیر کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے۔وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے مہر احمد شیر اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم  کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور عظیم صدمہ ہے۔ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔