گلگت کا وہ نوجوان جس نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی، ایسا کارنامہ جو تمام پاکستانیوں کیلئے فخر کا باعث بن گیا

گلگت کا وہ نوجوان جس نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی، ایسا کارنامہ جو تمام ...
گلگت کا وہ نوجوان جس نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی، ایسا کارنامہ جو تمام پاکستانیوں کیلئے فخر کا باعث بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک)افراتفری کے اس دور میں ہر کوئی جائز و ناجائز ذریعے سے دولت کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ اخلاقی زبوں حالی کا یہ عالم ہے کہ کسی کے ہاتھ کسی کا ایک روپیہ بھی ہاتھ لگ جائے تو واپسی کا تصور نہیں، لیکن آج بھی دل میں خدا کا خوف رکھنے والے ایسے فرشتہ صفت لوگ پائے جاتے ہیں جو دولت کی خاطر اپنا ایمان بیچنے پر تیار نہیں ہوتے۔ ایک ایسی ہی قابل فخر مثال گلگت کے عبدالحمید خان ہیں جنہیں شہر کی ایک سڑک پر دس لاکھ روپے مل گئے لیکن انہوں نے ایک لمحے کے لئے بھی اس رقم کو اپنے پاس رکھنا گوارہ نہیں کیا اور فوری طور پر اس کے مالک کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے۔

مزید پڑھیں: دنیا کا وہ علاقہ جہاں سورج غروب نہیں ہوتا
یہ بھاری رقم ایک کمپنی Natco کے کیشیئر فضل الرحمن گھما بیٹھے تھے اور انتہائی پریشانی کے عالم میں اس کی تلاش میں تھے۔ فضل الرحمن کی خوش قسمتی تھی کہ ان کی گم ہونے والی رقم ایک نیک دل شخص کے ہاتھ لگی تھی جو اسے اٹھا کراس کے مالک کو ڈھونڈتے پھررہے تھے۔ کچھ ہی دیر بعد یہ دس لاکھ روپے واقعی اصل مالک تک پہنچ چکے تھے اور انہیں اپنی قسمت پر یقین نہیں آرہا تھا۔
نیوز سائٹ پامیر ٹائمز کے مطابق یہ خبر دیکھتے ہی دیکھتے شہر بھر میں پھیل گئی اور ہر کوئی عبدالحمید خان کی ایمانداری کو خراج تحسین پیش کرنے لگا۔ مقامی میڈیا سے ہوتے ہوئے اب یہ خبر سوشل میڈیا پر بھی عام ہوچکی ہے اور ہر کوئی اس ہیرو کی نیک دلی کو سلام پیش کررہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -