’2016ءمیں ہم تیسری عالمی جنگ کیلئے تیار ہیں!‘بڑا اعلان ہوگیا
پیانگ ینگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے مطلق العنان حکمران کم جونگ ان کی طرف سے یوں تو اکثر اوقات دھمکی آمیز بیانات آتے رہتے ہیں مگر روس اور ترکی کے تنازعے پر انہوں نے ترکی کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے کر دنیا کو چونکا دیا تھا۔ اب نئے سال کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے ایک بہت بڑا اعلان کر دیا ہے۔ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ”2016ءمیں ہم تیسری عالمی جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، اگر بیرونی ملک نے ہمیں ہلکا سا بھی اشتعال دلایا تو اسے معاف نہیں کریں گے اور انتہائی بے رحمی کے ساتھ اسے سخت جواب دیں گے۔“
انہوں نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی اپنی 30منٹ کی تقریر میں جنوبی کوریا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم اپنے جنوب میں واقع ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے اور کورین خطے میں قیام امن و استحکام کے لیے بھی صبرواستقامت کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گا۔“ جنوبی کوریا کے متعلق کم جونگ ان کے بیان کی اہمیت اس لیے بھی ہے کہ یہ بیان شمالی کوریا کے اعلیٰ حکومتی عہدہدار کم ینگ گون کی کار حادثے میں ہلاکت کے کچھ دن بعد سامنے آیا ہے۔ کم ینگ گون شمالی کوریا کے جنوبی کوریا کے ساتھ معاملات کے انچارج تھے اور انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات معمول پر لانے کے لیے کافی کام کیا تھا۔ ان کی موت سے تاثر جا رہا تھا کہ شاید اب پھر دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہو جائیں گے۔