’خواتین کے لئے یہ کام سعودی حکومت نے کیا لیکن سارا کریڈٹ مودی لے رہا ہے‘

’خواتین کے لئے یہ کام سعودی حکومت نے کیا لیکن سارا کریڈٹ مودی لے رہا ہے‘
’خواتین کے لئے یہ کام سعودی حکومت نے کیا لیکن سارا کریڈٹ مودی لے رہا ہے‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت کی جانب سے تین سال قبل 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو اجازت دے دی گئی تھی کہ وہ محرم کے بغیر حج کرسکتی ہیں، لیکن بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو اچانک خیال آیا کہ کیوں نا اس اجازت کا سہرا وہ اپنے سر باندھ لیں۔ بس یہی سوچ کر اتوار کے روز اپنے ہفتہ وار 146من کی بات145 خطاب کے دوران انہوں نے اس اقدام کو اپنی حکومت کا کارنامہ قرار دے ڈالا۔ بھارتی وزیراعظم کی اس حرکت پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے، اور خصوصاً مسلم رہنما اسد الدین اویسی نے اس ضمن میں اصل حقائق سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا۔
نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسد الدین اویسی کا کہنا تھا 146146بھارت سرکار ایک ایسے کام کا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہی ہے جو دراصل سعودی حکومت نے کیا ہے۔موجودہ سعودی قانون 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو اجازت دیتا ہے کہ وہ محرم کے بغیر حج کرسکتی ہیں۔145145
سعودی حکومت کی جانب سے یہ اجازت تین سال قبل دی گئی جبکہ مودی حکومت نے بھارتی مسلم خواتین کو یہ اجازت گزشتہ سال دی۔ نریندر مودی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ 45 سال سے زائد عمر کی مسلم خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی اجازت دینا ان کی حکومت کے اہم کارناموں میں سے ایک ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ خواتین کو حج پر جانے کے لئے محرم کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ اس امتیازی قانون پر حیران رہ گئے۔
اسد الدین اویسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو زیب نہیں دیتا کہ وہ ایسے کام کا کریڈٹ لینے کی کوشش کریں جو دراصل کسی اور ملک کی حکومت نے کیا ہے۔