پاسنگ مارکس میں اضافے کا اطلاق اگلے سال سے ہو گا

  پاسنگ مارکس میں اضافے کا اطلاق اگلے سال سے ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (لیڈی رپورٹر)پاس ہونے کے کم سے کم نمبروں میں اضافے کا اطلاق 2026 سے ہو گا۔پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت جاری کر دی گئیں، پاسنگ مارکس کو 33 سے بڑھا کر 40 کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، آئی بی سی سی کے فیصلے کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سمری تیار کر لی۔نمبروں میں اضافے کے ساتھ ساتھ گریڈنگ فارمولا بھی امتحانات کے لئے نافذ کیا جائے گا، امتحانی نظام میں اہم تبدیلیوں کی منظوری لینے کے لئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کام شروع کر دیا۔