ٹرالر کنٹینر کی رکشا کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق متعددزخمی

    ٹرالر کنٹینر کی رکشا کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق متعددزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگامنڈی (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ،تیز رفتار ٹرالر کنٹینر کی مسافروں سے بھرے رکشے کو ٹکر،حادثے کے  نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق متعدد افراد زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والے کی شناخت اقبال مسیح ولد عنا یت کے نام سے ہوئی ہے جو تالاب سرائے کا ہی رہائشی بتایا گیا ہے، رکشہ مانگا منڈی سے سواریاں لے کر کر تالاب سرائے کی طرف جا رہا تھا عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کنٹینر ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، لاش اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -