ایل پی آر میں ترمیم، نجکاری معاملات پر ایپکا کے زیراہتمام آج ہڑتال

  ایل پی آر میں ترمیم، نجکاری معاملات پر ایپکا کے زیراہتمام آج ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)ایل پی آر میں ترمیم 17 اے رول کی بحالی تنخواہوں میں اضافہ اداروں کی نجکاری کے معاملات پر ایپکا کے زیر اہتمام  آج جمعرات صبح 10 بجے ملتان  نشتر ہسپتال سمیت ملتان اور پنجاب بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال ہو گی اور(بقیہ نمبر63صفحہ6پر)

 ایم ڈی اے کے دفتر میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا اس بارے میں ڈویژنل ایڈیشنل سیکرٹری  جنرل ایپکا راو نعمان امجد نے کہا ہے کہ  احتجاج میں نشتر سمیت تمام سرکاری دفاتر کے ملازمین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی اور مطالبات کے منظور ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ ایپکا کی مرکزی قیادت کی کال پر ہر۔جمعرات کو تمامم سرکاری دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال ہو گی اور اگر پھر بھی حکومت نے مطالبات ناں مانے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا[6:57 PM,